عمران خان سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں اسے این آر او ملے گا: شرجیل میمن

لاہور: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک میں ڈیڈلاک ختم ہو، انتخابات کیلئے مذاکرات ہوں، عمران خان سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں اسے این آر او ملے گا۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی صورتحال سے ہر کوئی آگاہ ہے، سلیکٹڈ چاہتا ہے کہ مذاکرات اس کی مرضی سے ہوں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، آئین ، جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی قائم رہنی چاہیے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مقدمات نہیں چہرے کو دیکھا جاتا ہے، لاڈلے کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، گھروں اور رشتہ داروں کی وجہ سے لاڈلے کو حمایت مل رہی ہے، انتخابات آئین وقانون کے تحت ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں، اگر کوئی کیس کسی عدالت میں زیر التوا ہے تو اس پر سوموٹو نوٹس نہیں ہوسکتا، عدالتوں میں فیصلے ایک طرز پر ہونے چاہئیں، ریاست ماں ہوتی ہے، سب بچوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے، بھارت، اسرائیل سے فنڈز لینا جرم نہیں تو سب پارٹیوں کیلئے کھول دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار نے جتنے سوموٹو لیے سب پر سوالیہ نشان بنتا ہے ، شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے گھر پر جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی لیڈران کو چوہے کی طرح بل میں نہیں چھپنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی الیکشن سے نہیں بھاگتی، انتخابات کے جو بھی نتائج آئیں گے تسلیم کریں گے، ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں جھوٹ سے ہے، پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک میں ڈیڈلاک ختم ہو ، انتخابات کیلئے مذاکرات ہوں، عمران خان سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں اسے این آر او ملے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









