منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

پاکستان مشکل مسائل میں پھنس چکا ہے، سسٹم بچائیں گے تو ریاست نہیں بچ سکتی: مفتاح اسماعیل

29 اپریل, 2023 16:54

لاہور: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سسٹم بچائیں گے تو ریاست نہیں بچ سکتی، یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان بھنور سے نہیں نکل سکتا، ہم ایک ملک سے لیکر دوسرے ملکوں کو پیسے واپس کرتے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اب جہاں پھنس چکے ہیں، نکلنے میں ایک 2 سال لگیں گے، پاکستان بہت مشکل اکانومی مسائل میں پھنس چکا ہے، سسٹم بچائیں گے تو ریاست نہیں بچ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت رواں سال 6ہزار ارب سود میں دے گی، ہر سال 20 سے 25 ارب ڈالر ملکوں کے واپس کرنے ہیں، پاکستان پر 100 بلین سے زیادہ قرضہ فارن کرنسی کا ہے، ہم ایک ملک سے لیکر دوسرے ملکوں کو پیسے واپس کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم 7500 ارب روپے ٹیکس دیں گے، وفاقی حکومت کا خرچہ ساڑھے 10ہزار، بجٹ میں 3ہزار ارب ملے گا، یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان بھنور سے نہیں نکل سکتا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔