پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

30 اپریل, 2023 13:35

کراچی: شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے، دن میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اگلے تین روز تک گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن بھر درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔