پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

کچا میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن 22 ویں روز میں داخل، 3 ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار

30 اپریل, 2023 13:43

رحیم یار خان: کچا میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن 22 ویں روز میں داخل، آپریشن کے دوران 3 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہری سستا ٹریکٹر خریدنے کے لالچ میں گئے تھے، تینوں شہری اغوا کاروں کے چنگل میں پھنسنے کچا کے علاقے میں جا رہے تھے، تینوں شہری محمد نیاز، اکبر خان اور گل نبی ضلع بنوں خیبرپختونخواہ کے رہائشی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے آپریشن میں کلیئر کرائے گئے علاقوں میں گشت شروع کردیا، کچا کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرلی، کچا کے علاقے میں آنے جانے والے افراد کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ، پولیس کا داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کا فیصلہ

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔