صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا۔
صدرعارف علوی نے بل آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں کی سخت گفتار سن کر مایوسی ہوتی ہے،صدرمملکت عارف علوی
عارف علوی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









