پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

اب جب بھی الیکشن ہوگا عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے: احسن اقبال

30 اپریل, 2023 18:13

نارووال: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حقیقت قوم جان چکی ہے، اب جب بھی الیکشن ہوگا عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی فتنہ گری جھوٹ اس کی قوم کے سامنے حقیقت آرہی ہے، آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کے بعد کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا، عمران خان پیسے کی خاطر پارٹی ٹکٹ بھی بیچتا ہے اور سیاست بھی بیچتا ہے، عمران خان کی حقیقت قوم جان چکی ہے، اب جب بھی الیکشن ہوگا عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس کی ڈرٹی گیم جو 2018 میں مسلط کی ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی، پاکستان میں کوئی آئنی، جمہوری بحران نہیں ہے، پاکستان میں صرف ایک شخص کی ضد، انا کا بحران ہے، عمران خان نے اپنی 2 حکومتیں کسی جمہوری جذبے کے تحت ختم نہیں کی تھیں، عمران نیازی اقرار کر چکا ہے یہ حکومتیں جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑی ہیں، کبھی جنرل باجوہ کو اپنی حکومت ہٹانے کا موجب کرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی ذات سے بالا تر ہوکر انصاف کی بات کرنا ہوگی: احسن بھون

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سازش کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کی، آئین کے مطابق ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں، انتخابات سے بھاگ نہیں رہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے دی جائے، ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے نے 4 سال ملک کو نقصان پہنچایا، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے، توانائی اور آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دیں گے، عمران خان ایک فتنہ ہے جو قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔