پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

01 مئی, 2023 12:08

نیلم: سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں 12 سیاح سوار تھے، اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، پولیس اور سول انتظامیہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے، حادثے کے وقت موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے بروقت ریسکیو اداروں کو اطلاع نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل برف باری کے باعث سیاحوں کو ناران سے آگے سفر کرنے سے روک دیا گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی دریائے نیلم میں گری ہے پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاش اور 4 زخمیوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔