پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

گلشن اقبال بلاک 11 میں فائرنگ ،1 شخص جاں بحق

01 مئی, 2023 12:19

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی، واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو ہوٹل کے باہر لوٹ مار کررہے تھے، ڈاکوئوں پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، سیکیورٹی گارڈ پر ڈاکووں نے جوابی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : منگھوپیر میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، علاقہ مکینوں کا احتجاج

پولیس نے کہا کہ مقتول شہری گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔