سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، سیکیورٹی کی نازک صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 آج سے تین دنوں کے لیے نافذ رہے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









