عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اگلے ہفتے سے 14 مئی تک مسلسل جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور کے لکشمی چوک میٹرو اسٹیشن پر عمران خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔
اس سے قبل ریلی کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ریلی شروع کررہا ہوں، قوم ریلی میں شرکت ضرور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آپ جہاں بھی ہیں، ریلی میں شرکت ضرور کریں، آپ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہوجائے گا۔
یہ پڑھیں : مافیا چیف جسٹس کے پیچھے پڑا ہے، سارے پاکستانی ہفتے کو نکلیں : عمران خان
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












