اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 دہشت گردگرفتار کرلئے: افغان طالبان کا دعویٰ

28 ستمبر, 2023 10:53

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 200 مشتبہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے پر گرفتار کر لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔

اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کےساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔

 یہ پڑھیں : نگراں حکومت کا غیر قانونی مقیم 11 لاکھ افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔