اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ورلڈکپ چلتا رہے گا، بابر اعظم نے معروف بھارتی ڈیزائنر سے شیروانی خریدلی

02 نومبر, 2023 15:31

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جہاں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہے وہیں کپتان بابر اعظم شاپنگ میں مصروف پیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے ٹف شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنی شادی کے لیے معروف بھارتی ڈیزائنر ‘سبیا ساچی’ سے شیروانی خریدی ہے جس کی قیمت بھارتی 7 لاکھ روپے ہے، جبکہ پاکستانی روپوں میں شیروانی کی قیمت 23 لاکھ 34 ہزار سے بھی زائد کی ہے۔

مشہور بھارتی ڈیزائنر ‘سبیا ساچی’ دلہا اور دلہن کے بہترین ملبوسات کے لیے مشہوراور بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے پسندیدہ ترین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

اطلاعات کے مطابق یہ شیروانی بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل خریدی تھی۔

تاہم بابر اعظم کی شادی رواں سال کے آخر میں سرانجام پانے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیروانی کے علاوہ بابر اعظم نے فائیو اسٹار ہوٹل کے پرتعیش ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے زیورات بنانے والی ایک کمپنی سے بھاری رقم پر زیورات بھی خریدے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔