ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

شاہد آفریدی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟، کرکٹر نے بتادیا

10 نومبر, 2023 15:27

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اداکاری نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

حال ہی میں شاہد آفریدی ایک پوڈ کاسٹ شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے فلموں کی پیشکش کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ’مجھے بھارت سے دو یا تین بار فلموں کی پیشکش ہوئی، مجھے پاکستان سے بھی آفرز آئیں، لیکن میں نے قبول نہیں کی‘۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے ہمیں وہی کام کرنا چاہیئے جو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، کسی کو وہ کام نہیں کرنا چاہیئے جو اس کے لیے نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کلب نے شاہد آفریدی کو لائف ٹائم ممبر شپ نواز دیا

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی کرکٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہوں، میرا جھکاؤ کرکٹ کی طرف تھا، میں نے کبھی فلمیں کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، میں نے کچھ اشتہارات کیے اور اس میں اداکاری کی لیکن میں نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا‘۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔