ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ایشوریہ سے متعلق نامناسب بیان، عبدالرزاق نے معافی مانگ لی

15 نومبر, 2023 16:10

کراچی: سابق کرکٹر عبدالرزاق نے نامناسب بیان کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔

عبد الرزاق نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس کے بعد عبدالرزاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے سے متعلق نامناسب بات کہنے پر عبدالرزاق تنقید کی زد میں

تاہم اب عبدالرزاق نے اپنے ویڈیو بیان میں ایشوریہ رائے سے معافی مانگی ہے۔

ویڈیو بیان میں عبد الرزاق نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہورہی تھی اس دوران زبان پھسل گئی، مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام زبان سے نکل گیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔