اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کیلئے آرگینِک گھریلو نسخہ آزمائیں

05 جنوری, 2024 14:13

خواتین اپنی خوبصورتی کو لے کر کچھ زیادہ ہی فکرمند ہوتی ہیں اور اپنا خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

چہرے پر غیر ضروری بالوں کی موجودگی خواتین کی خوبصورتی میں خلل ڈالتی ہے، جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے خواتین ویکسنگ کرواتی ہیں۔

ویکسنگ ایک تکلیف دہ عمل ہے جو چہرے کی جلد کو نقصان بھی پہنچاتا ہے، جبکہ کچھ خواتین اس مسئلے سے بچنے کیلئے لیزر تھراپی پر بہت زیادہ رقم خرچ کردیتی ہیں۔

تاہم خواتین ذیل میں بتائے گئے ٹوٹکے کی مدد سے گھر بیٹھے ہی ان سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔

اس کیلئے ایک چھوٹے برتن میں 2 چمچ چینی میں 1 چمچ لیموں کا رس شامل کریں، اُبال آنے تک اس کو پکائیں، جب یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: سر کی خشکی سے نجات کیلئے چند گھریلو جادوئی ٹوٹکے

ٹھنڈا ہونے پر اسے اپنے چہرے پر لگائیں، 20 سے 25 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں سے مساج کریں اور منہ دھو لیں۔

چینی چہرے پر ایکسفولی ایشن کا کام کرے گی جبکہ لیموں کا رس جلد کو نکھارنے میں مدد کرے گا۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔