کھوپرے کی مٹھائی

اجزا ء:
دودھ 1 کلو
کھویا 1/2 کلو
سوجی 1/2 کپ
کھوپرا(پسا ہوا) 2 کپ
چینی 1 پائو
الائچی پائوڈر 1 چائے کا چمچ
ہرا رنگ 1 چُٹکی
کیوڑہ ایسنس چند قطرے
ترکیب:
ایک پین میں سوجی ڈال کر بھن لیں، اب ایک پین میں دودھ ڈالیں، پھر اس میں الائچی پاؤڈر اور چینی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
ایک پیالی میں پانی ڈالیں اور اس میں ہراکلر ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں اور دودھ والے پین میں شامل کرلیں۔
پھر اس میں کھویا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
پھر اس میں پسا ہوا کھوپرا شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کریں، چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔
پھر اس میں بھنی ہوئی سوجی شامل کریں اور اتنا پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے۔
اب اسے ایک سانچے میں نکال لیں، اور پسے ہوئے کھوپرے سے سجاوٹ کریں ۔
کھوپرے کی مٹھائی تیار ہے۔
یہ پڑھیں:چکن فجیٹا اسپگیٹی
Catch all the صحت News, کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












