جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

نیتن یاہو اور اسکے ساتھیوں سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیاجائیگا،طیب اردوان

06 مارچ, 2024 10:28

 

انقرہ:ترک صد رطیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسکے ساتھیوں سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیاجائیگا،غزہ میں گزشتہ صدی کی سب سے بڑی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

ترک صد رطیب اردوان نے انقرہ میں فلسطینی ہم منصب کیساتھ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتوں کی لامحدود حمایت سے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، نیتن یاہو اور اسکے ساتھیوں سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیاجائیگا۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہمسجد الاقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی کو محدود کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پائیدار امن کا واحد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں25شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں،24گھنٹوں میں 97 فلسطینی شہید،123 افراد زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد30ہزار631 ہوگئی ہے جب کے 72ہزار43 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل نے غزہ میں 6ہفتے کی جنگ بندی کو قبول کرلیا

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔