شفافیت کو یقینی بنانے والے ادارے میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

شفافیت کو یقینی بنانے والے ادارے میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد: ملکی قومی ادارے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھی سنگین بدعنوانی اوربے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار سہیل اقبال بھٹی کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران کیخلاف سنگین الزامات درست ثابت ہونے پر ایک ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ 10 افسران کے خلاف انکوائری کیلئے معامہ بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
جی ٹی وی نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے نوٹس پرمنیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی متحرک ہوگئے ہیں۔
تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ایک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو برطرف کردیا گیا ہے جب کہ 2 مزید افسران کیخلاف انکوائری مکمل کرکے ہیومن ریسورس (ایچ آر) کو ایکشن کی ہدایت کردی گئی۔

اربوں روپے کے ٹھیکوں میں کمپنیوں کو نوازنے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم کابینہ ڈویژن نے 10 سینئر افسران کیخلاف الزامات بورڈ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کوٹھیکوں میں سہولت کاری کرنیوالے افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ورلڈ بینک کے قرض سے افسران نے خلاف ضابطہ 7 کروڑ40 لاکھ روپے اعزازیہ بٹور لیا ہے۔
خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق افسران ورلڈ بینک کے قرض سے اعزازیہ لینے کے مجاز نہیں تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








