منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیلی فوج کا غزہ کے العودہ اسپتال پر حملہ، 28 فلسطینی شہید

12 نومبر, 2024 11:49

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف پناہ گزینوں سمیت اسپتال پر حملہ جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز  پہلے نصیرت مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں پربمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا  گیا تو وہاں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور ایران سعودی دفاعی تعلقات کا فروغ

عرب میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور بیت حنون  میں گھر وں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد افراد شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔