ہفتہ، 25-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا

08 فروری, 2025 10:40

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا جس کے دوران پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی، جبکہ لقمان خان افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان نے ملک کے واحد پرتعیش ہوٹل پر قبضہ جمالیا

بیان کے مطابق ہلاک شہری کی میت واپسی کیلئے کیلئے پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے تاہم ایسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید بتایا کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، امید ہے افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔