جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

21 فروری, 2025 08:07

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ درخواست جنوری 2024 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔

نیپرا کے حکام 27 فروری کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کریں گے، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر یہ درخواست منظور ہوتی ہے تو ملکی صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پہنچے گا۔

درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

جنوری 2025 کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد، ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد، ونڈ سے 2.67 فیصد اور بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی، ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔

اگر نیپرا سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتا ہے تو یہ کمی ملکی صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف ثابت ہوگی، خاص طور پر موجودہ معاشی حالات میں جہاں مہنگائی عوام کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔