جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

رمضان المبارک سے قبل ہی مرغی مہنگی؛ قیمت کتنی ہو گئی؟

21 فروری, 2025 09:27

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی سرگرمیاں تیز ہونے کے نتیجے میں مرغی اور چکن کے گوشت کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب بھر میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 460 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے، جبکہ چکن کا گوشت 850 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 14 ہزار روپے فی من فروخت ہونے والی مرغی کی قیمت اب 17 ہزار روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

 یہ صورتحال صرف پنجاب تک محدود نہیں، بلکہ کراچی میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 620 روپے فی کلو ملنے والا چکن اب 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر منافع خوروں کی سرگرمیاں اور بڑھ جاتی ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر اس معاملے پر نوٹس لینے اور سرکاری قیمتوں کے اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔