تنخواہ اور پنشن سے متعلق اچھی خبر آگئی

Big update on minimum wages
تنخواہ اور پنشن سے متعلق اچھی خبر آگئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یکم اور 2 مارچ کو ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28 فروری کو کردی جائے گی۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو جنوری کی پنشن ادا کی جانی تھی۔ تاہم یکم مارچ (ہفتہ) اور 2 مارچ (اتوار) کو ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگیاں 28 فروری کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو ادائیگیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر سے بچانا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، جو ادائیگیوں میں ہونے والی کسی بھی تاخیر سے پریشان ہو سکتے تھے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









