جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

22 فروری, 2025 09:20

رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ محکمہ خزانہ نے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری تک جاری کردی جائیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 مارچ کو سرکاری چھٹیوں کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل یعنی 28 فروری کو جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آسکتا ہے۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔