جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

شہرِ قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

25 فروری, 2025 10:06

اسلام آباد: شہرِ قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دی گئی۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل  سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔