سولر پینلز پر ٹیکس؟ عوام کیلئے بڑی خبر

پاکستان نے 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے
اسلام آباد: سولر پینلز پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کا ریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں سحری افطار میں بلاتعطل بجلی دیں گے، جون سے اب تک چار روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرچکے ہیں اور بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ مہنگی بجلی سے چوری بڑھتی ہے، بجلی سستی ہونے سے چوری کم ہوتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں ڈسکوز خریداری میں صوبے آئیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں ٹیرف کے معاملے پر بھی بات کرنی ہوگی، حکومت کے الیکٹرک کا سالانہ 170 ارب کا نقصان برداشت کر رہی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری پاور فخر عالم عرفان نے اجلاس میں بتایا بجلی بلوں پرٹیکس کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مارچ کےپہلے یا دوسرے ہفتے بات ہو گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










