مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے پڑوسیوں نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن سے واش روم نہیں جا سکا، ملزم نے کہا کہ پولیس والے مجھ پر ہنستے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 دن باتھ روم نہ جانے والا انسان کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر کی والدہ نے مقتول بیٹے کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی
دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت کو کہا کہ ملزمان نے لڑکی پر تشدد کیا ہے، لڑکی کو تلاش کر لیا ہے، آج بیان ریکارڈ کرنا ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان یا گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے پہلے ہمیں نوٹس کیا جائے ، ارمغان کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان سے منی لانڈرنگ اور منشیات اسمگلنگ کی تحقیقات کرنی ہیں، ملزم انتہائی شاطر ہے، انویسٹی گیشن میں تعاون نہیں کر رہا۔
عدالت نے کمرہ عدالت میں ملزم ارمغان کو والدین اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








