بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

عیدالاضحیٰ پر قربانی نہ کریں؟ مسلم ملک کے سربراہ کی اپیل

27 فروری, 2025 20:07

اسلامی ملک مراکش کے سربراہ نے رواں برس عیدالاضحیٰ پر عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان اکثریتی ملک مراکش نے گزشتہ برس شدید خشک سالی کے باعث ہزاروں مویشی مر چکے ہیں، جس کے باعث جانوروں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امسال عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھیڑیں ذبح کرنے سے گریز کریں تاکہ مویشیوں کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے پھر حماس کیخلاف اشتعال انگیز بیان داغ دیا

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی جانب سے قوم کے نام لکھے گئے خط کو وزیر برائے مذہبی امور احمد توفیق نے سرکاری ٹی وی الاولی پر پڑھ کر سنایا۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے مذہبی عبادت کو بہترین حالات میں ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تاہم ملک کو درپیش موسمی اور اقتصادی چیلنجز کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: "شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا”

پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے رواں برس مویشیوں کی تعداد 38 فیصد کمی آئی ہے، اور ان مشکل حالات میں یہ مذہبی فریضہ ادا کرنا ہمارے ملک کے ایک بڑے طبقے، خاص طور پر محدود آمدنی والے لوگوں کو نمایاں طور پر نقصان پہنچائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔