بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

وفاقی کابینہ میں دو درجن سے زائد نئے ارکان شامل، عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا

27 فروری, 2025 20:20

وفاقی کابینہ میں دو درجن سے زائد نئے ارکان شامل ہوگئے جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔

کابینہ کے نئے ارکان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے، 12 وفاقی وزرا  اور 9 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا جب کہ کابینہ میں نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے۔

حلف لینے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر اور رضا حیات ہراج شامل ہیں۔

طارق فضل چوہدری، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور اور خالد مگسی نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔

ان کے علاوہ طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختار بھرت،عون چوہدری اور  وجیہہ قمر بھی بطور وزیر مملکت کابینہ میں شامل ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزرا اور نو منتخب ارکان کابینہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایوان صدر مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے اور اس وجہ سے انہوں نے عہدوں کا حلف نہیں اٹھایا۔

عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر جب کہ  شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور  وزیرمملکت حلف اٹھانا تھا۔

وفاقی کابینہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے جن میں پرویز خٹک، توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔