جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

چائے کی یہ کیتلی دنیا میں خاص کیوں ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

04 مارچ, 2025 09:57

آج ہم ایک ایسی کیتلی کا ذکر کر رہے ہیں جو نہ صرف اپنی شاندار خوبصورتی بلکہ اپنی بے پناہ قیمت کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کا نام ’ایگوسٹ‘ (Egoist) ہے، جس کے لفظی معنی "خود غرض” کے ہیں۔ یہ کیتلی 2016 سے دنیا کا سب سے مہنگا برتن ہونے کا اعزاز اپنے نام رکھتی ہے۔ اسے برطانیہ کی این سیتھیا فاؤنڈیشن کی ملکیت میں رکھا گیا ہے، جسے اطالوی جیولر فلویو سکاویا نے ڈیزائن کیا ہے۔

کیتلی کی خصوصیات

یہ کیتلی سونے اور چاندی سے تیار کی گئی ہے اور اس میں 1658 چمکدار ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے ڈھکن پر تھائی لینڈ اور برما سے خصوصی طور پر منگوائے گئے 386 یاقوت بھی نصب ہیں۔ کیتلی کو مزید منفرد بنانے کے لیے اس کے ہینڈل کو ہاتھی کے دانت سے تیار کیا گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل

اس کیتلی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا سب سے مہنگا برتن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کی مالیت 3 کروڑ امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اسے بھارتی نژاد این سیتھیا کی فاؤنڈیشن نے ڈیزائن کروایا ہے۔

فن اور عظمت کا شاہکار

’ایگوسٹ‘ کیتلی نہ صرف ایک استعمال کی چیز ہے، بلکہ یہ فن اور عظمت کا ایک شاہکار ہے۔ اس کی ہر جزو کو انتہائی مہارت اور محنت سے تیار کیا گیا ہے، جو اسے دنیا بھر میں منفرد اور قابلِ قدر بناتا ہے۔

یہ کیتلی اپنی شاندار خوبصورتی اور بے مثال قیمت کی وجہ سے نہ صرف چائے کے شوقین افراد کے لیے، بلکہ فن اور جیولری کے دلدادہ افراد کے لیے بھی ایک حیرت انگیز شاہکار ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔