امریکہ سے بے دخلی؛ بھارتی شہریوں کو مودی سرکار نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا

امریکہ سے بے دخلی؛ بھارتی شہریوں کو مودی سرکار نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا
امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت بے دخلی کا شکار ہونے والے بھارتی شہریوں کو بھارتی حکومت نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔
امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت بے دخلی کا شکار ہونے والے بھارتی شہریوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ ملنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
صرف فروری میں ہی 332 بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کیا گیا، جنہیں امریکی حکومت نے تین فوجی پروازوں کے ذریعے وسطی امریکی ممالک میں منتقل کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ امریکی دورے کے باوجود بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہ ہونے سے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریاں عیاں ہو گئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر ملک بدر کیا گیا۔ ان شہریوں کو وسطی امریکی ممالک جیسے پاناما اور کوسٹا ریکا میں عارضی حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔
کوسٹا ریکا کے "سنٹر فار ٹمپوریری اٹینشن آف مائیگرنٹس” (CATEM) میں رکھے گئے بھارتی شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
26 فروری کو کوسٹا ریکا پہنچنے والے بھارتی شہریوں کو اپنے وطن واپسی کے اخراجات خود برداشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ان میں سے ایک شہری نودیپ سنگھ نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک ماہ کے اندر کوسٹا ریکا چھوڑنے اور اپنی ٹکٹ خود خریدنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نودیپ سنگھ جو 15 فروری کو دوسری فوجی ڈیپورٹیشن پرواز کے ذریعے امرتسر پہنچنے والا تھا، کو بخار کی وجہ سے طیارے سے اتار دیا گیا۔ بعد ازاں 26 فروری کو اسے کوسٹا ریکا بھیج دیا گیا۔
نودیپ سنگھ نے بتایا کہ وہ اور دیگر 150 بھارتی شہری کوسٹا ریکا میں ایک گودام نما جگہ پر رہ رہے ہیں، جہاں انہیں نیند کی کمی، شدید گرمی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں "دہشت گرد” قرار دے کر ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ویڈیو کال یا تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہے۔ بھارتی سفارتخانے نے اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔
نودیپ کے والد کشمیر سنگھ اور چچا جاگیر سنگھ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اور مرکزی حکومت سے مالی مدد اور نودیپ کی واپسی کے لیے ٹکٹ کی اپیل کی ہے۔ کشمیر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد بیچ کر 50 لاکھ روپے خرچ کر کے نودیپ کو امریکہ بھیجا تھا۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے طیارے کو پنجاب میں اتارنا پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امرتسر ایک مقدس شہر ہے اور اسے "جلاوطنوں کا مرکز” بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے بھی مرکزی حکومت پر سیاسی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت پنجاب کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکہ میں بھارتی شہریوں کی ملک بدری نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو ایک مذاق بنا دیا ہے۔ مودی کی مجرمانہ خاموشی اور ملک بدر ہونے والے بھارتیوں کے لیے کوئی اقدام نہ اٹھانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ مودی سرکار عالمی معاملات پر قابو کھو چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










