بشارالاسد حکومت کے بنائے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان

بشار حکومت کے بنائے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان (فوٹو: فائل)
شام کی موجودہ حکومت نے معزول صدر بشارالاسد حکومت کے دور میں دشمن ملک اسرائیل کیخلاف بنائے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے سامنے بشارالاسد حکومت کے دور میں دشمن ملک اسرائیل کیخلاف بنائے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الشیبانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے لوجسٹک، تکنیکی چیلنجز کو جنم دے رہے ہیں اور ان حملوں سے کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام کے 13 کلومیٹر علاقے پر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا
واضح رہے کہ اسعد الشیبانی وہ پہلے شامی نمائندے ہیں جنھوں نے ‘او پی سی ڈبلیو’ کی ایگزیکٹو کونسل کے سامنے خطاب کیا۔
مزید پڑھیں: شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کو دھمکی
شام نے 2013 میں روسی اور امریکی دباؤ کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا تھا تاکہ اپنے ذخیرے کو ظاہر کرکے اسے حوالے کر دے تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی پڑوسی ملک میں حملے کی منصوبہ بندی؛ مصر کا بڑا اقدام
بشار حکومت کے دور میں سرکاری فوج پر دمشق کے دیہی علاقے میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا الزام تھا تاہم فوج نے تردید کی۔
اس وقت بشار کے دور میں شامی حکومت نے باور کرایا تھا کہ اس نے اپنا کیمیائی ہتھیاروں کا پورا علانیہ ذخیرہ تلف کردیا ہے تاہم تنظیم نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ دمشق نے پورا ذخیرہ تلف نہیں کیا اور کچھ بچالیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










