نوجوان نے شرط جیتنے کی کوشش میں اپنے گردے خراب کر دیے

نوجوان نے شرط جیتنے کی کوشش میں اپنے گردے خراب کر دیے
روس میں ایک 20 سالہ نوجوان نے دوست سے شرط جیتنے کی کوشش میں اپنے گردے خراب کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 20 سال کی عمر کے ایک نوجوان کو غیر معمولی کیس میں جسمانی حد سے زیادہ تناؤ کے نتیجے میں گردے کی کارکردگی متاثر ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مزید پڑھیں:روس میں نوجوان 23 سال کی عمر میں مکمل پنسشن کےساتھ ریٹائر
مزید پڑھیں:بھارتی نوجوان نے پیٹ کا آپریشن خود کرلیا
روس میں ایک نوجوان کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اسکا علاج کیا گیا کیونکہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ شرط لگانے کیلئے مبینہ طور پر 2000 اسکوٹس کیے تھے۔
دوسری جانب نوجوان مریض نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی پریشانیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اس نے ایک دوست کے ساتھ شرط جیت لی جس نے اسے ایک مقررہ مدت میں 2000 اسکوٹس کرنے کا چیلنج دیا۔
نوجوان نے کہا کہ اپنی جسمانی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہوئے میں نے چیلنج قبول کیا لیکن شرط مکمل کرنے کے بعد مجھے پریشان کن علامات کا سامنا کرنا پڑا۔
انکے مطابق اس کی ٹانگیں، جو اس سے پہلے کبھی ناکام نہیں ہوئی تھیں، درد زدہ اور انتہائی سوجی ہوئی تھیں، اس کا پیشاب گہرا بھورا ہو گیا تھا، اور کچھ دیر پہلے ہی، وہ بالکل بھی پیشاب نہیں کر سکتا تھا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












