ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ڈیمانڈ میں اضافہ؛ نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کس ریٹ پر ملنے لگیں؟

26 مارچ, 2025 14:39

عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک مارکیٹ گرم ہوگئی ہے۔

شہر قائد کی مختلف مارکیٹوں بالخصوص بولٹن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی غیرقانونی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ جہاں بلیک میلرز منہ مانگے داموں پر شہریوں کو گڈیاں فروخت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 10 روپے والی گڈی 1,500 روپے تک فروخت ہورہی ہے، 20 روپے والی گڈی 2,500 روپے میں دستیاب ہے، 50 روپے والی گڈی پر 1,000 روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔

100 روپے والی گڈی 1,000 سے 1,500 روپے تک بلیک میں بیچی جارہی ہے،  اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بینکوں میں طویل قطاروں کے باوجود نئے نوٹ دستیاب نہیں ہوپارہے، جس کی وجہ سے انہیں بلیک مارکیٹ کا رخ کرنا پڑرہا ہے۔ ایک شہری نے شکایت کرتے ہوئے کہا، "بینک خالی ہاتھ لوٹا دیتے ہیں، جبکہ بلیک مارکیٹ میں نوٹ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں۔ بچوں کو عید پر نیا نوٹ دینے کے لیے ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔”

شہریوں نے حکومت اور اسٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ عید سے قبل نئے نوٹوں کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ عوام کو اس غیر قانونی دھندے سے نجات مل سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔