عیدالفطر میں غزہ میں جنگ بندی کی نئی شرط سامنے آگئی

عیدالفطر کے موقع پر غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بدلے کچھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد 12 روز بعد دوبارہ مذاکرات کیلئے ثالثوں نے بات چیت تیز کردی۔
اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی جنگ بندی کے بدلے میں کچھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی تجویز پر تل ابیب اتفاق کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ;اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو لبنانی علاقوں حملہ آور ہوں گے
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ قیدیوں کی ایک چھوٹی کھیپ کے بدلے حماس کے کیا مطالبات ہیں، رہا ہونے والوں کے مجوزہ ناموں میں امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ سے فلسطینیوں کو کیسے نکالا جائے؟ موساد کو نیا ٹاسک مل گیا
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، جس میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو بڑھانے کی کوشش کی گئی تھی۔
امریکی صدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا جاتا ہے، تو وہ غزہ میں پرامن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












