بلوچستان میں پائیدار امن و ترقی کیلئے پاک فوج بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، فیلڈ مارشل

بلوچستان میں پائیدار امن و ترقی کیلئے پاک فوج بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن و ترقی کیلئے پاک فوج بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا، تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
عاصم منیر کو سماجی اور اقتصادی ترقی، ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی بہتری کی کاوشوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کیساتھ ملاقات میں گڈگورننس اور عوامی شمولیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوامی ترقی کیلئے مشترکہ سول و ملٹری اقدامات کی اہمیت اجاگر کی گئی، بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے فوج کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے قیام میں فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









