ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مزید 2 گولڈ میڈل پاکستان کے نام

پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے چھٹے روز مزید 2 گولد میڈل جیت لیے۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے، جہاں پاکستانی تن سازوں کی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایونٹ کے چھٹے روز پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے، پاکستان کے فیضان گل نے 170 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ بلال احمد نے 180 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ چیمپئن شپ 25 اگست کو ختم ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









