اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا

23 اگست, 2025 20:37

پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں پی پی رہ نما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں مل کرحصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے دونوں جماعتیں انتخابات مل کر لڑیں گی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے اور خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا جہاں امیدوار رنر اپ تھا اسی جماعت کا امیدوار الیکشن لڑے گا، ہماری ملاقات اپنی اپنی قیادت کے حکم پر ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ضمنی انتخابات کا اصول طے ہوگیا۔

ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ہم اتحادی ہیں،دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ دانشمندانہ فیصلے کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری پاکستان کو پتا ہونا چاہیے کہ اتحادی ہیں، ہماری لیڈر شپ یہی بتاتی ہے کہ ہم اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔