پنجاب کے نارتھ اور نارتھ ایسٹ اضلاع میں فلیش فلڈنگ کاالرٹ جاری

Flash flooding alert issued in North and North East districts of Punjab
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 27 اگست تک پنجاب میں بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے شمالی اور شمالی مشرقی اضلاع میں فیش فلڈنگ ہوسکتی ہے دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج اور ان سے ملحق ندی نالوں میں شدید طغیانی کے لیے الرٹ رہیں۔
دریائے چناب میں آیندہ 48 گھنٹے میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کابہاؤ1لاکھ26ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد90ہزار کیوسک اور اخراج82ہزار کیوسک ہے
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تونسہ، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیروتفریح سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









