پاکستان اور بنگلادیش میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

Pakistan and Bangladesh agree to promote bilateral relations, economic and trade cooperation
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دورہ بنگلادیش میں اہم کامیابیاں سمیت لیں دورے میں دوران دونوں ملکوں کے درمیان 6 معاہدے طے پا گئے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن میں اعلیٰ سطح کے روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔
ملاقات میں سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا کے مسئلے کے حل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ کیا گیا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held wide-ranging talks with the Foreign Adviser of Bangladesh, H.E. Md. Touhid Hossain in Dhaka. Both sides reviewed entire gamut of bilateral relations, including high level exchanges , trade… pic.twitter.com/nqELdHhbjU
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 24, 2025
پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کر رہے ہیں، بنگلا دیش کی طرف سے وفد کی قیادت ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔
مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت جاری ہے، SAARCکی بحالی اور خطے میں تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔
🇵🇰🤝🇧🇩
Deputy Prime Minister Mohammad Ishaq Dar, held wide-ranging talks with the Foreign Adviser of Bangladesh, H.E. Md. Touhid Hossain in Dhaka. Both sides reviewed entire gamut of bilateral relations. pic.twitter.com/MQVlcMkEdT
— Radio Pakistan (@OfficialRadioPK) August 24, 2025
بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اور بنگلا دیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور کی نگرانی میں اہم MoUs اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، اس دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے کل 6 اہم معاہدوں اور MoUs پر دستخط کیے۔
جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں سفارت کاروں اور حکومتی اہل کاروں کے لیے ویزا ختم کرنے، دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان MoU، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا (BSS)کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز، ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے دوران MoU اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام (2025–2028) پر دستخط کیے گئے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلا دیش کے دوران دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی اہم تجارتی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے وزیرِ تجارت بھی شریک تھے۔
نائب وزیراعظم کی ملاقات بنگلا دیش کے کامرس ایڈوائزر جناب شیخ بشیر الدین سے ملاقات میں اعلیٰ حکام اور بنگلا دیش کے سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
گورنر بنگلا دیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلا دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو شریک ہوئے۔
بنگلا دیش کے سیکریٹریز کامرس و ایوی ایشن، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی موجود تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









