پاک فوج کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری

قوم کی ڈھال، پاک فوج جنگ و امن ہر موقع پر عوام کے ساتھ
پاک فوج کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، امدادی ٹیموں نے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
امدادی ٹیموں نے کھانے پینے کی اشیا اور دیگر اشیائے زندگی تقسیم کیں جبکہ پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین علاقہ کا طبی معائنہ بھی کیا۔
اہل علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، متاثرین کی بحالی تک پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









