رانا ثنااللہ کے گھر حملے کا کیس: شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

رانا ثنااللہ کے گھر حملے کا کیس: شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
فیصل آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سُنادیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے مقدمے میں فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی جانب سے مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسماعیل سیلا، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سُنائی گئی۔
اس کے علاوہ کنول شوزب، احمد چٹھہ اور رائے حسن نواز کو بھی 10 سال کی سزا ہوئی۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیے گئے تھے۔
چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









