اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی؛ 27 اگست کو کیا ہوگا؟

25 اگست, 2025 14:06

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر ان دنوں کراچی میں 27 اگست کو شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس نے شہریوں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کم از کم 400 ملی میٹر، جبکہ بعض اطلاعات میں 700 سے 1100 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے عوام میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث پہلے ہی سیلابی صورت حال اور تباہی کا سامنا ہے، جس کے تناظر میں کراچی میں شدید بارشوں کی افواہوں نے مزید تشویش کو جنم دیا ہے۔ تاہم، فیکٹ چیک کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ پیشن گوئی جعلی ہے اور اس کی کسی مستند موسمیاتی ادارے نے تصدیق نہیں کی۔

اس خبر کی تردید میں ویدر اپ ڈیٹس پی کے نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ:

’’ماضی کی طرح ایک بار پھر مختلف میسجنگ ایپس پر کراچی میں 700-800 ملی میٹر یا 1100 ملی میٹر بارشوں سے متعلق انتہائی بے وقوفانہ اور جعلی پیغام پھیلایا جارہا ہے۔

ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی میں ایسی کسی شدید بارش کا امکان نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی سسٹم کراچی کی طرف آ رہا ہے، کم از کم فی الحال۔

جیسا کہ ہم اپنی کئی پچھلی اپ ڈیٹس میں بتا چکے ہیں، سندھ بشمول کراچی میں بارش کا ایک سسٹم متوقع ہے لیکن اس وقت اس کا رخ اور شدت بالکل غیر تصدیق شدہ ہے۔ اس سسٹم پر تفصیلی اپ ڈیٹ 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔ براہِ کرم اس طرح کے بے بنیاد اور جعلی پیغامات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔‘‘

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔