گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کیلیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار

Greater Israel plan is unacceptable and a threat to peace, says Ishaq Dar
جدہ: نائب وزیر خارجہ اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا "گریٹراسرائیل”منصوبہ ناقابل قبول امن کےلیے خطرہ ہے غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ کانفرنس کے انعقاد پر ترکیہ،ایران اور فلسطین کے شکر گزار ہیں اس وقت غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہایاجارہاہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں، اسکولوں، کیمپوں پر حملے انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، 2سال سے معصوم فلسطینیوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایاجارہاہے وہاں فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عرب ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے انھوں نے اس موقع پر پاکستان کا عالمی برادری سے اسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ انھوں ںے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔
اس سے قبل او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمدفاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









