بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز کیلئے لازم سافٹ اسکلز ٹریننگ ماڈیول کیا ہے؟

حکومت نے ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا
اسلام آباد: پاکستان سے ہر برس لاکھوں افراد خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر خطوں کا رخ روزگار کی تلاش میں کرتے ہیں۔
ان تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ پاکستانی ورکرز کو کام کے ماحول میں ڈھلنے، مقامی ثقافت کے مطابق رویہ اپنانے، زبان اور کمیونیکیشن کے مسائل حل کرنے اور ٹیم ورک جیسے بنیادی پہلوؤں میں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔
کئی مواقع پر آجر اداروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ملازمین اپنے کام کے حوالے سے تو محنتی ہیں لیکن رویوں اور سماجی میل جول میں وہ معیار پورا نہیں کر پاتے جس کی بین الاقوامی منڈی میں ضرورت ہوتی ہے۔
انہی مسائل کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرون ملک جانے والے ہر پاکستانی کے لیے اخلاقی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا جسے ’سافٹ سکلز ٹریننگ ماڈیول‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جو بیرون ملک جانے والے ہر ورکر کے لیے مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کیا ہے، جس کے مطابق 18 ستمبر 2025 کے بعد کوئی بھی امیدوار اس تربیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر رجسٹریشن یا پروٹیکٹر کلیئرنس نہیں لے سکے گا۔
اس اقدام کو وزیراعظم آفس اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی براہِ راست ہدایات پر عملی شکل دی گئی ہے۔
یہ ماڈیول اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اس میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔
یہ تربیتی پروگرام دراصل ایک جدید اور خودکار سسٹم پر مبنی ہے جو ویب پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایپ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہو گی تاکہ ہر سطح کے ورکرز آسانی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ورکر اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے یہ تربیت مکمل کر سکے گا۔ ویب پورٹل اور ایپ کو انٹرایکٹیو بنایا گیا ہے تاکہ شرکا نہ صرف مواد پڑھ سکیں بلکہ عملی طور پر سیکھنے اور سمجھنے کے مواقع بھی حاصل کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









