پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سمندرکی تہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے

Pakistan Navy discovers vast gas reserves on the seabed with the help of China
پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فواد امین بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بلیو اکانومی کا خزانہ ہے، ہمارا سمندر ناصرف معدنیات سے بھرا ہے بلکہ دیگر سمندری وسائل سے بھی مالا مال ہے۔
نجی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سمندری وسائل پر کام کے حوالے سے پاکستان نیوی نےکلیدی کردار ادا کیا، نیوی نے چین کی مدد سے سروے کرایا جس میں سامنے آیا کہ ہمارے پاس سمندر کی تہ میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو لائیں جن کے پیسے اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اس خزانے سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب بھی ترقی کی طرف قدم بڑھاتے ہیں دشمن ففتھ جنریشن وار سے سرمایہ کاروں کو بھگا دیتا ہے، ایس آئی ایف سی، ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ کے اشتراک سے اب ایسی دفاعی حکمت عملی بنی ہے جس سے پاکستان مضبوط معیشت کی طرف بڑھےگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











