ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بھارت کے لیجنڈری اداکار جیتندر سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

11 نومبر, 2025 15:18

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر ممبئی میں مرحومہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرگئے۔   

جیتندر جیسے ہی گاڑی سے اترے اور تقریب کے داخلی راستے کی طرف بڑھے تو اچانک ان کا توازن بگڑ گیا۔ وہ سیڑھیوں سے گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر ان کی مدد کی اور انہیں سہارا دے کر اٹھایا۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود لوگوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ چند لمحوں کے بعد جیتندر نے خود کو سنبھالا اور اطمینان دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

 

 

یاد رہے کہ یہ تعزیتی تقریب معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ زرین خان کے انتقال کے بعد منعقد کی گئی تھی۔ زرین خان طویل علالت کے بعد 7 نومبر کو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

اس موقع پر بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن شامل تھیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔