ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا تعلق کہاں سے ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا تعلق کہاں سے ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سماجی موضوعات پر سرگرم ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا ہے۔
نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کے گھر پر منعقد ہوئی، جہاں سوشل میڈیا کے دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
حارث کھوکھر میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، وہ صحافت اور تجزیہ نگاری کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور دو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک بھی ہیں۔
دونوں کی ملاقات نوجوانوں کی میڈیا ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں ہوئی تھی، جہاں ڈاکٹر نبیہا نے حارث کے پلیٹ فارمز پر متعدد سماجی اور اہم موضوعات پر آواز بلند کی۔
دوستی کے چھ سال بعد یہ رشتہ ازدواجی بندھن میں بندھ گیا ہے، اور دونوں کی شادی کی مکمل تقریبات جیسے مہندی، بارات اور ولیمہ آئندہ تاریخوں میں منعقد کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی کی خوب تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہ شادی نہ صرف سوشل میڈیا کی دنیا میں بلکہ عام لوگوں میں بھی زیرِ بحث ہے، خاص طور پر ڈاکٹر نبیہا کی کم عمر دوست کے ساتھ رشتہ کی وجہ سے، جس نے مداحوں کی دلچسپی اور حیرت دونوں کو بڑھا دیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












