ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ڈکی بھائی کیلئے نئی پریشانی؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

11 نومبر, 2025 15:48

لاہور ہائیکورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج مقرر تھی، تاہم یہ سماعت اس وقت مؤخر کر دی گئی جب جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تاکہ درخواستِ ضمانت کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کیا جا سکے۔ عدالت کے نوٹ میں واضح کیا گیا کہ چیف جسٹس مناسب بینچ کے روبرو سماعت کی نئی تاریخ مقرر کریں گے۔

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق یوٹیوبر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک آن لائن جوئے کی موبائل ایپ کی تشہیر کی۔ استغاثے کا مؤقف ہے کہ ڈکی بھائی کا یہ عمل سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے بتایا کہ ڈکی بھائی نے ویڈیوز اور پوسٹس کے ذریعے مذکورہ ایپ کی پروموشن کی، جس سے آن لائن جوئے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ تاہم، ڈکی بھائی کی قانونی ٹیم نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے اور جلد حقائق واضح ہو جائیں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔