رجب بٹ اور ندیم مبارک سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

Important Court Update Regarding Rajab Butt and Nadeem Mubarak
معروف یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کرلی، عدالت نے 6 جنوری تک رجب بٹ اور ندیم مبارک کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکرز رجب بٹ اورندیم مبارک نے جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لئےعدالت سے رجوع کیا تھا۔
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے 2 مقدمات میں ضمانت دائر کی تھیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












